پاکستانی شہریوں کے لیے قطر کا مفت سیاحتی ویزا، 30 دن تک قیام کی سہولت

0
12
پاکستانی شہریوں کے لیے قطر کا مفت سیاحتی ویزا، 30 دن تک قیام کی سہولت

قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کر رکھی ہے، جس کے تحت اہل مسافر پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر قطر پہنچنے پر زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

قطری حکام کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی مسافروں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے، جبکہ واپسی کا کنفرم ہوائی ٹکٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مسافروں کے لیے قطر میں قیام کے دوران ہوٹل کی بکنگ بھی ضروری ہے۔ ہوٹل ریزرویشن صرف قطر کے سرکاری سیاحتی پلیٹ فارم ڈسکور قطر (Discover Qatar) کے ذریعے قابل قبول ہوگی۔

ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک اور اہم شرط ہیلتھ انشورنس ہے۔ پاکستانی مسافروں کو قطر کی وزارتِ صحت سے منظور شدہ انشورنس کمپنی سے طبی بیمہ حاصل کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق مذکورہ شرائط پوری کرنے والے پاکستانی شہریوں کو آمد پر 30 دن تک کا مفت سیاحتی ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔ تاہم قیام کی حتمی مدت ہوٹل کی بکنگ اور متعلقہ امیگریشن قواعد کے مطابق طے ہوگی۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قطر روانگی سے قبل تمام ضروری دستاویزات مکمل کریں اور ویزا پالیسی کی تازہ ترین تفصیلات سرکاری ذرائع سے ضرور چیک کریں تاکہ دورانِ سفر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید معلومات اور ہوٹل کی بکنگ کے لیے: https://www.discoverqatar.qa/

Leave a reply