پاکستانی خواتین کی افغانیوں سے شادی ، ہائیکورٹ سےاہم حکم جاری

0
108

ہاٹ لائن نیوز : پشاور ہائی کورٹ نے نادرا کو 5 کیسز میں پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں افغان شہریوں سے شادی کرنے والی 35 پاکستانی خواتین کے کیسز کی سماعت ہوئی، جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیر ملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کر سکتا ہے، پی او سی کارڈ رکھنے والا شخص پاسپورٹ اور ووٹ نہیں رکھ سکتا۔

درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ افغانیوں سے متعلق کارڈز کے اجراء کے لیے نادرا اپنے قوانین پر عمل نہیں کر رہا، نادرا کا یہ اقدام وزارت داخلہ کے موقف کے مطابق نہیں، افغان شہریوں کو پی او آر اور اے سی سی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے نادرا کو 5 کیسز میں پی او سی کارڈز کے اجراء پر کارروائی کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ نے دیگر 120 مقدمات کو یکجا کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply