کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے

0
14
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلوں میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ وہ ابتدائی مرحلے میں 12 کھلاڑیوں میں نویں نمبر پر رہے، جس کے باعث ٹاپ 8 میں جگہ نہ بنا سکے اور فائنل کے آخری مرحلے سے باہر ہو گئے۔
ارشد ندیم کی پہلی کوشش فاؤل قرار پائی، جبکہ دوسری کوشش میں انہوں نے 77.41 میٹر اور تیسری میں 75.20 میٹر کی تھرو کی۔ ان کی بہترین تھرو اگلے مرحلے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔
مقابلے میں سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے 89.75 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے 85.83 میٹر کی بہترین تھرو کے ذریعے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں روہت یادیو، اینڈرسن پیٹرز اور انگلینڈ کے بین ایسٹ شامل رہے۔
ارشد ندیم دفاعی چیمپئن کے طور پر میدان میں اترے تھے، تاہم اس بار وہ اپنے گزشتہ اعزاز کو برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

Leave a reply