
ہاٹ لائن نیوز : ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک دو سپر اوورز کھیلے جا چکے ہیں لیکن حالیہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مہاراجہ ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں ایک انوکھا ریکارڈ بنا جس میں میچ کا فیصلہ ایک کے بجائے 3 سپر اوورز پر کرنا پڑا۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیموں بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا، ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ہدف میں بنگلورو بلاسٹرز صرف 164 رنز بنا سکی۔
پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا جس کے بعد تیسرا سپر اوور کرنا پڑا۔ پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے 10 اور 10 رنز بنائے۔دوسرے میں دونوں ٹیموں نے 8,8 رنز بنائے ۔
تیسرےسپر اوورمیں بنگلورو کے 12 رنز کےجواب میں ہبلی ٹائیگرز آخری گیندپرجیت گئے۔








