ٹویٹر کی بندش کے خلاف درخواست پر کاروائی

0
36

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے اس کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی ہے،عدالت نے وکلاء کی مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کی،جونئیر وکیل نے کہا کہ سینئیر کونسل دوسری عدالت میں مصروف ہیں اس لیے کیس کو انتظار میں رکھ لیں،سینئر کونسل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں۔

صحافی شاکر محمود کی درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن سماعت کی، اس درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ آئینی طور پر کسی شہری کی آزادی کو نہیں چھینا جا سکتا، ایکس (ٹویٹر) کو بند کرنا آزادی اور بنیادی حقوق چھننے کے مترادف ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ایکس کی سروسز کی کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a reply