ٹرمپ اور ڈنمارک کی وزیر اعظم کےمابین ٹیلیفون پرتلخ کلامی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ کو امریکہ کو فروخت کرنے پر زور دیا۔
فون کال کے دوران امریکی صدر کا انداز ناگوار تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے انکار پر سخت الفاظ استعمال کیے۔ امریکی صدر نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ٹارگٹ ٹیرف سمیت مخصوص معاشی اقدامات کی بھی دھمکی دی۔ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ گرین لینڈ کے بارے میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔
ڈنمارک اور گرین لینڈ حکام پہلے ہی ٹرمپ کو واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ گرین لینڈ برائے فروخت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے فیصلے نے دونوں ملکوں کےشہریوں کوتشویش میں مبتلاکر دیاہے۔









