
ہاٹ لائن نیوز : سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کے لئے عمر ایوب خان کے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس جمع کرائی گئی درخواست پرسنی اتحاد کونسل کے پچاس ارکان کے دستخط ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل صبح 11 بجے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار عمر ایوب کو تصدیق کے لئے بلایا جائے گا،اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کاعمل کل مکمل کیاجائے گا، سپیکر کی جانب سے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جائے گا۔









