امتحانات میں نقل اسکینڈل کی تحقیقات کےلیےکمیٹی قائم

0
47

ہاٹ لائن نیوز : کمیٹی امتحانی مراکز کا معلوم کرے گی کہ کیا نقل کرانے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی یا نقل کرانے کے واقعات انفرادی نوعیت کے ہیں ؟ وزیر تعلیم، وزیر خوراک اور وزیر لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے کو کنوینر ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن،سیکرٹری ہوم اور ایڈیشنل آئی۔ جی سپیشل برانچ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی نویں اور دسویں کے امتحانات کی شکایت کی تحقیقات کرائے گی، کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ نقل کرنے کی کوئی منظم منصوبہ بندی کی گئی ہے یا نقل کی انفرادی کوشش کی گئی ہے،کمیٹی امتحانات کے انعقاد کے لئے ایس۔ او۔ پیز بھی مرتب کرے گی، کمیٹی نقل کے واقعات روکنے کے لئے سینٹرل رپورٹ سسٹم قائم کرنے کے بارے بھی تجاویز دے گی۔

Leave a reply