وینا ملک ہونے والے شوہر کی کن خوبیوں سے متاثر ہوئیں؟

0
140
وینا ملک ہونے والے شوہر کی کن خوبیوں سے متاثر ہوئیں؟

ہاٹ لائن نیوز : شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، میزبان ، اداکارہ وینا ملک اپنی آنے والی شادی کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بن گئی ہیں۔

انہوں نے اپنے نئے شوہر کے بارے میں خوبیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس کے آنے والے جیون ساتھی کی شخصیت کیسی ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ شہریار چوہدری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداح شادی کے دن ہی جان پائیں گے۔

وینا ملک نے انکشاف کیا کہ ان کےنئی ساتھی کا تعلق بھی ان کی طرح اسلام آباد سے ہے، وہ چند بار ملے ہیں، ان ملاقاتوں میں انہوں نے شہریار چوہدری کو ایک خوبصورت انسان پایا۔

اداکارہ نے کہا کہ شہریار چوہدری گاڑیوں اور جائیدادوں کے کاروبار کے مالک ہیں،وہ تعلیم یافتہ ہونے کیساتھ ساتھ حافظ قرآن بھی ہیں اور اسی خوبی نے انہیں ہاں کہنےپرمجبورکیا۔

Leave a reply