
ہاٹ لائن نیوز : تحریک التوء مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول پرویز کی جانب سے جمع کرائی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے مطابق رجسٹرڈ وکلاء کی تعداد 48 ہزار ہے،وکلاء برادری نے قیام پاکستان سے اب تک ہمیشہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہورت کے تسلسل کے لئے لاوزال قربانیاں دیں ہیں،مہنگائی کے اس دور میں وکلاء کی فلاع و بہود کے لئے بہت سے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
خاص طور پر وکلاء ہاوسنگ سوسائٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،اپنا گھر ،اپنی چھت کی فراہمی سے وکلاء کی معاشرتی و معاشی بہبود کو یقینی بنایا جا سکے گا،وکلاء برادری کی تشویش اور اضطراب کو ختم کرنے کے لئے ان کی رہائشی سکیم کا اعلان کیا جائے۔









