وفاقی کابینہ کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی

0
191
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئینی ترامیم کے پیکج پر غور کیا جائے گا جب کہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ آئینی ترامیم کے پیکج پر بھی غور کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہونا تھا جس کا وقت تبدیل کردیا گیا، کابینہ کا اجلاس اب سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

Leave a reply