وزیر اعلیٰ پنجاب نے 20 ہزار طلباء کو موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان

0
328
وزیر اعلیٰ پنجاب نے 20 ہزار طلباء کو موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے بیس ہزار طلبا کو عید گفٹ کے طور پر موٹر سائیکلیں دینے کے پروجیکٹ کا آغاز کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ’چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس‘ کے تحت طالب علموں کو بیس ہزار الیکٹرک اور پیٹرول موٹر سائیکلیں آسان اقساط اور بغیر سود دینے کے پروجیکٹ کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور اور لاہور میں انیس ہزار پیٹرول جبکہ ایک ہزار الیکٹراک بائیکس دی جائیں گی جبکہ دوسرے اضلاع میں آبادی کے تناسب سے موٹرسائیکلیں دی جائیں گی، طلبہ کی طرف سے20 ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت دے گی اور ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب دے گی اور اس پروجیکٹ پر 1 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔

Leave a reply