وزیر اعظم کی سیٹ خطرے میں

0
63

لاہور ہائی کورٹ میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکو عہدے سے ہٹانے کیلیے انٹراکورٹ اپیل پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نےدلائل سننے کےبعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےمقسط سلیم ایڈووکیٹ کی انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کی۔

سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے،8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں،الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے،درخواست غیر موثر ہو چکی ہے،خارج کی جائے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے ، 90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پربرقراررہنا غیرقانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔الیکشن کمیشن شفاف انتخابات تک ایک قانونی سیٹ اپ قائم کرے۔

Leave a reply