ٹک ٹاک نے ایک اور جان لےلی

0
84

ہاٹ لائن نیوز: پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی۔

اٹاری چاکر کے علاقے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے آنے والا 17 سالہ حمزہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔ مقتول اپنے کزن ذیشان کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کے کزن ذیشان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔

Leave a reply