نیپاوائرس سے ہلاکت ؛ بھارت میں الرٹ جاری

0
156

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس سے متاثرہ بچے کی موت کی تصدیق کے بعد ریاستی حکومت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپاوائرس کی تصدیق کے ایک روز بعد 14 سالہ بچے کی موت ہوگئی۔ ریاستی وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ کیرالہ میں مزید 60 افراد میں بھی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ جن لوگوں کا وائرس سے متاثرہ بچے سے قریبی رابطہ تھا انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ ان کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply