نیوز اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش

0
28

ہاٹ لائن نیوز : شدید گرمی میں بھارتی نیوز اینکر ہیٹ ویو کی خبر کے دوران بے ہوش ہو گئی،بھارت کے کچھ علاقے ان دنوں شدید گرمی کی زد میں آئے ہائے ہیں جہاں ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچا ہوا ہے، نیوز اینکر کی نیوز کے دوران بے ہوش ہونے کی ویڈیو فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی جس میں اس نے لکھا ’ میرے سامنے رکھا ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اوراندھیرا چھا گیا جس کی وجہ سے میں اپنی کرسی سے گرگئی‘۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوز اینکر نے بتایا کہ میں نے اکیس سالہ کیرئیر میں کبھی اپنے ساتھ پانی کی بوتل نہیں رکھی کیونکہ میں نے کبھی بھی نیوز کے دوران پانی کی ضرورت محسوس نہیں کی، اس روز اسٹوڈیو کے کولنگ سسٹم میں خرابی ہونے کی وجہ سے شدید گرمی تھی۔

Leave a reply