نو مئی واقعات میں محافظ بھی ملوث نکلے

0
69

ہاٹ لائن نیوز : 9 مئی کو جناح ہاؤس کے ارد گرد لوگوں کی جیو فینسنگ لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کو فراہم کی گئی فہرست میں ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسیدعلی ناصررضوی کےپرسنل اسٹاف افسرانسپکٹرعاصم رفیع اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد للیانی قصور کے انسپکٹر آصف ذوالفقار کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔ تفتیشی ونگ نے دونوں افسران کو ملزم قراردےدیاہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں ملوث متعدد کارکنوں کو سزا سنائے جانے کے بعد نئی فہرستیں بنائی گئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کو فراہم کی گئی فہرست میں 101 مرد و خواتین کے نام شامل ہیں۔

Leave a reply