
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نور زرمینہ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ رات ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں نور زرمینہ نے 21 امیدواروں کو شکست دی۔ وہ نومبر میں میکسیکو میں ہونے والے 73ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔
نور زرمینہ 9 ممالک میں رہ چکی ہیں۔ انہوں نے حیاتیات اور کاروبار میں ڈگریاں حاصل کیں۔ انہوں نے لندن میں وینچر کیپیٹل انویسٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔








