گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

0
59

ہاٹ لائن نیوز : گیس کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ 3 ماہ میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ مجھے پیش کی جائے ، ایران اور پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کے لئے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کیا جائے گا ،ایک مہینے میں سرپلس بجلی کو کھپانے کے لئے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان بھی زیر غور ہے ،وزیراعظم نے حکم دیا کہ 2 ہفتوں میں پاور اور پٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضہ کا حل تیار کر کے دیا جائے۔

Leave a reply