نجی کالج کی طالبہ سے متعلق جعلی ویڈیو کا واقعہ، مقدمہ درج

0
160
نجی کالج کی طالبہ سے متعلق جعلی ویڈیو کا واقعہ، مقدمہ درج

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کی جھوٹی خبر کا نشانہ بننے والی طالبہ سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو کے خلاف ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کی شکایت پر طالبہ سے متعلق جعلی ویڈیو پر تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کیمطابق طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اور طالب علموں سے واقعے کی تصدیق کرنے کو کہا گیا۔

ایف آئی آر کیمطابق لڑکی اور اسکے والدین نے واقعے سے مکمل انکار کیا، والدین کا کہنا تھا کہ بیٹی 2 اکتوبر کو گھر میں گر گئی، شدید زخمی ہوئی، 11 اکتوبر تک جنرل اسپتال میں زیر علاج رہی۔

ایف آئی آر کے متن کیمطابق ڈاکٹروں نے لڑکی کو 15 دن تک بیڈ ریسٹ کی سفارش کی ہے۔ زخمی ہونے کے بعد بیٹی کالج یا کہیں اور نہیں گئی۔ جعلی ویڈیو پھیلا کر خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

ایف آئی آر کیمطابق طلبہ کو بھڑکا کر احتجاج پر مجبور کیا گیا، مشتعل افراد نے کالج کو آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی۔

Leave a reply