
ہاٹ لائن نیوز : پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوا، پولیس کانسٹیبل کو سلیمان خیل کے قریب نشانہ بنایا گیا، کانسٹیبل متنی تھانے کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر تھا۔









