ناروے کا فلسطینیوں کی امداد میں چار گنا اضافہ کرنیکا فیصلہ

0
236
ناروے کا فلسطینیوں کی امداد میں چار گنا اضافہ کرنیکا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : ناروے نے خوراک کی قلت کے باعث فلسطین کے شہریوں کیلیے اپنی امداد چار گنا کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق ناروے کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی اینیبتھ ٹونیریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ سے جاری جنگ کے باعث غزہ میں ہنگامی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں غذائی قلت اور سپلائی میں تعطل کی وجہ سے قحط کا خطرہ ہے۔ ناروے کے وزیر نے غزہ کے بحران اور مغربی کنارے کی نازک صورتحال پر اسرائیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave a reply