مہوش حیات انڈین گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کریں گی

0
50

ہاٹ لائن نیوز : معروف ٹی۔وی اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی معروف سنگر ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شئیر کی جس میں اُن کے ہمراہ راؤ علی خان اور بھارتی میوزک ریپر ہنی سنگھ موجود ہیں، انہوں نے ہنی سنگھ کے ساتھ شیئر کی گئی اپنی مشترکہ پوسٹ میں کہا ہے کہ میں نے اپنے دیسی کلاکار کے ساتھ نئے ٹریک ‘کِلر’ کے لیے تعاون کیا ہے۔

اُنہوں نے گانے کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن اتنا ضرور بتایا ہے کہ اُن کا یہ گانا بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے، مہوش حیات کے اعلان سے پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کی جانب سے بھی اُن کے نئے گانے کے لیے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a reply