موٹر سائیکل پر گاڑیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

0
280
موٹر سائیکل پر گاڑیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : سیف سٹی نے حادثے کا رنگ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی ویڈیو جاری کر دی ہے،ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑی کو موٹر سائیکل سوار نے جان بوجھ کر پیچھے سے ہٹ کیا اور حادثے کے بہانے گاڑی سے شہریوں کو باہر نکالا، گاڑی سے نکلتے ہی ڈاکو نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ کار سواروں کی طرف سے مزاحمت پر ڈاکو نے گولی چلا دی، گولی کی آواز سن کر ڈولفن اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے۔

ڈولفن اہلکار کو دیکھتے ہی ڈاکو نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ڈکیت کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کر لیا، ڈولفن فورس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر پیچھا کرتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a reply