فاسٹ باؤلر کی کرکٹ میں واپسی

0
63

فاسٹ باؤلر کی کرکٹ میں واپسی

ہاٹ لائن نیوز : کندھے کی انجری سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی ہو گئی۔

نسیم شاہ نے پی ایس ایل نائن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جسکے بعدلندن میں انکےکندھےکی سرجری ہوئی تھی۔

پی ایس ایل میں نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

Leave a reply