ملک بھرمیں سونےکی قیمت میں 3,500 روپےکابڑااضافہ

0
109
ملک بھرمیں سونےکی قیمت میں 3,500 روپےکابڑااضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,975 ڈالر ہو گئی ہے۔

Leave a reply