سلمان خان کاعامرخان کو اہم مشورہ

0
79

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو یش راج کی اسپائی یونیورس میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

دبنگ خان کی نئی فلم ‘ٹائیگر 3’ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور اس نے مجموعی طور پر 400 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوے کی دہائی جیسی فلم میں مختلف ستارے ایک ساتھ کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب فلم میں مختلف ستارے ہوں گے تو باکس آفس پر اس کا بزنس بھی دگنا ہو جائے گا اور اس سے انڈسٹری کو ترقی ملے گی۔

سلمان خان نے کہا کہ اپنے ابتدائی کریئر میں جب لوگ انہیں دیکھنے سینما نہیں آتے تھے تو انہوں نے سنی دیول، سنجے دت، عامر خان ، شاہ رخ خان کے ساتھ فلمیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ یش راج کا مختلف سپر اسٹارز کے ساتھ فلم بنانے کا آئیڈیا بہترین ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ عامر خان بلاک بسٹر اسپائی یونیورس میں شامل ہوں۔

Leave a reply