
ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکسلا میں معمر خاتون پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے عبوری وزیر اعظم محسن نقوی کو واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
مریم نواز شریف نے پولیس تشدد کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون کیا اور ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز کو یقین دلایا کہ مذکورہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیجائے گی۔
مریم نواز شریف نے بزرگ خاتون پر پولیس تشدد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے مجھے ابھی واقعے کی اطلاع ملی ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی اس قسم کی بربریت کسی بھی طرح سے ناقابل قبول ہے۔









