مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب

0
221
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں آج سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پارٹی کے قائد نواز شریف کریں گے۔

ذرائع کیمطابق اجلاس میں شہبازشریف کووزیراعظم نامزد کرنیکے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 28 فروری کو مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

اجلاس میں اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کے فیصلے کی حمایت کریں گی، 29 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Leave a reply