مسجد حرم میں بجلی کےمثالی انتظامات

0
62

ہاٹ لائن نیوز : حرمین شریفین کے امور کی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسجد حرم کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔

مکہ مکرمہ کی مسجد حرم کو بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے حرمین شریفین کے امور کی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعدد پاور اسٹیشن مسلسل مسجد الحرام میں مختلف آلات اور لائٹنگ چلاتے ہیں جن کی روزانہ دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

مسجد حرم کی تیسری توسیع کے دوران 12 مرکزی اور ذیلی بجلی کے اسٹیشن فراہم کیے گئے تھے۔

مسجد حرم میں 250,000 برقی آلات بشمول ایسکلیٹرز، لفٹ اور کولنگ سسٹم کے لیے پاور جنریٹرز کا خصوصی انتظام ہے جو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مسلسل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسجد حرم کے مختلف مقامات پر 15 یو پی ایس ڈیوائسز بھی نصب کی گئی ہیں۔

Leave a reply