
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں صرف 20 روپے کے تنازع پر مسافر نے وین ڈرائیور کا کان چبادیا۔
پولیس نےواقعےکےبعدملزم وہاب علی کوگرفتارکرلیا ہے۔
ڈرائیور امجد علی نے پاراچنار تھانے میں شکایت درج کروائی کہ اس نے شہر سے وہاب علی اور ایک خاتون مسافر کو اٹھایا اور کالج کالونی میں چھوڑ دیا۔ منزل پر پہنچنے پر مسافرنے 100 روپےادا کیے اور 20 روپےواپس مانگے۔
جب ڈرائیور نے انکار کیا کہ کرایہ اتناہی ہے تو وہاب علی نے اس پر حملہ کیا اور اس کا کان چبادیا۔ واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے زخمی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔









