
ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام نو منتخب اراکین اسمبلی کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل ظہرانہ دیا جائے گا۔ تمام ارکان کو دوپہر دو بجے سے پہلے اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے تمام نو منتخب اراکین نے گزشتہ روز افتتاحی اجلاس میں باضابطہ رکنیت کا حلف اٹھایا۔یہ ظہرانہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل دیا جا رہا ہے۔









