مردہ خانےکےباہروفادارکتا اب بھی مالک کامنتظر 

0
339
مردہ خانےکےباہروفادارکتا اب بھی مالک کامنتظر 

 

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ایک پالتو کتا مردہ خانے کے باہر مہینوں سے اپنے مالک کا انتظار کرتا ہوا پایا گیا ہے۔ کتے کو امید ہے کہ اس کا مالک واپس آجائے گا۔

یہ وفادار کتا جنوبی ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر کننور کے ضلع اسپتال کے مردہ خانے کے باہر چار ماہ سے انتظار کر رہا ہے۔

ہسپتال کے عملے کے مطابق اس نے اپنے مالک کی موت کے بعد ابتدائی دنوں میں کچھ کھانے سے انکار کر دیا تھا اور مردہ خانے کی طرف جانے والے ریمپ پر بیٹھ کر بند دروازوں کو گھورتا رہا۔

ہسپتال کے عملے کے رکن وکاس کمار کے مطابق، “چار ماہ قبل ایک مریض ہسپتال آیا اور یہ کتا مریض کے ساتھ آیا، مریض کی موت ہو گئی اور کتے نے مالک کو مردہ خانے لے جاتے دیکھا۔

کتے کو اب ہسپتال کا عملہ دیکھ رہا ہے اور اسے ‘رامو’ کا نیا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “کتے کو لگتا ہے کہ مالک ابھی تک یہاں ہے۔” کتا اس جگہ کو نہیں چھوڑتا اور پچھلے چار ماہ سے یہاں موجود ہے۔

Leave a reply