
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کے تخت بھائی آثار قدیمہ میں واقع پولیس چوکی پر پیش آیا جہاں شرپسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عمر نبی شہید جب کہ 2 پولیس اہلکار کانسٹیبل محمد فیاض اور کانسٹیبل شبیر شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کردیا گیا۔









