
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں این اے 121 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار وسیم قادر کے جیت کا نوٹیفکیشن روکے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے لدرخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لیے,درخواست ایڈووکیٹ عدیل یعقوب کی جانب سے دائر کی گئی ۔
درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وسیم قادر نے حلف کے خلاف روگردانی کی ہے ، آئین کے آریٹیکل 62,,63,,کے کے تحت وسیم قادر صادق اور امین نہیں ، وسیم قادر نے حلف دیکر پی ٹی آئی کا ووٹ لیا ، کامیابی کے بعد دوسری جماعت کو جوائن کر لیا ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو وسیم قادر کا آفیشلی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکے ۔









