لیزر کے ذریعے پیغام رسانی

0
141

ہاٹ لائن نیوز : امریکی خلائی ادارے ناسا نے 16 ملین کلومیٹر کی دوری پر واقع خلائی جہاز سے لیزر سگنل سے پیغام موصول کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

امریکی خلائی ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاکھوں کلومیٹردورخلائی جہاز کےذریعے لیزر کی مدد سے بھیجاجانیوالا پیغام خلائی مواصلات کو تبدیل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔

پیغام کی وصولی ناسا کے ڈیپ اسپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز (DSOC) کے تجربے کی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چاند سے 40 گنا دور خلائی جہاز سے لیزر ڈیٹا کو کامیابی سے منتقل کیا گیا ہے۔

اس وقت خلا میں موجود تمام خلائی جہازوں سے رابطہ ریڈیو سگنلز کی مدد سے کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں نصب بڑے انٹینا سے سگنل بھیجے اور وصول کیے جاتے ہیں۔ اگرچہ پیغام رسانی کا یہ طریقہ قابل اعتماد ثابت ہوا ہے، لیکن اس میں محدود بینڈوتھ ہے جس کا مطلب ہے کہ ایچ ڈی فوٹوز اور ویڈیوز جیسی بڑی فائلوں کو بھیجنا سست اور ناممکن ہے۔

Leave a reply