قومی وصوبائی اسمبلیوں میں ضمنی انتخاب21 اپریل کو ہو گا

0
44

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے،پنجاب میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این۔ اے 132اور این۔اے 119 کے لیے ضمنی انتخابات ہوں گے، مریم نواز کی چھوڑی گئی سیٹ کے کے لیے ن لیگ کی جانب سے علی پرویز ملک کا نام فائنل کیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی۔پی 147 سے حمزہ شہباز کی چھوڑی گئی سیٹ سے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی۔پی 149 سے علیم خان کی چھوڑی ہوئی سیٹ سے شعیب صدیقی انتخاب لڑیں گے، شہباز شریف کی چھوڑی ہوئ نشست پی۔پی 158سے ن لیگ نے چوہدری نواز کا نام فائنل کیا ہے،لاہور کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی۔پی 164 سے مسلم لیگ ن کے رانا راشد منہاس کا نام فائنل ہوا ہے۔

Leave a reply