لاہور آلودہ ترین شہروں میں شامل

0
39

ہاٹ لائن نیوز : لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر جبکہ کراچی چھٹے نمبر پر آگیا ہے,ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا کا اول جبکہ کراچی چھٹا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے ، ادارہ صحت کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار تین سو بیس پرٹیکیولیٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور اور کراچی کی فضا شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت قرار دی گئی ہے، کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی، 150 سے دو سو درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے تین سو درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سے زائد خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a reply