قاسم خان سوری کی حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد

0
110

لاہور ہائیکورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی حفاظتی ضمانت اور کیسز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے پر درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے قاسم خان سوری کی حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد کر دی ، سرکاری وکیل نے قاسم خان سوری کیخلاف درج کیسز کی رپورٹ پیش کر دی۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف دو انکوائریز اور ایک ایف آئی آر درج ہے،

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے قاسم خان سوری کی درخواست پر سماعت کی

درخواست میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے، انٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی ٹی آئی بلوچستان کا صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ہے ، بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کرکے کیسز درج کئے گئے ، درخواست گزار کیخلاف ایف آئی آرز، انکوائریز اور تحقیقات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ، عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کے دوران گرفتاری کا خدشہ ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نامعلوم کیسز، انکوائریز گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے ، عدالت ایف آئی آرز، انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ، عدالت کیسز کی تفصیلات فراہمی سے متعلق متعلقہ حکام سے انڈر ٹیکنگ لے ، عدالت درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کرے ۔

Leave a reply