فلم بارہویں فیل کے اصل کردار سے متعلق اہم انکشاف

0
72

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ‘بارہویں فیل’ اس کردار سے متاثر ہے جس نے کہا ہے کہ اس فلم سے انہیں کوئی مالی فائدہ نہیں ہوا۔

منوج کمار شرما نے انڈین پولیس سروس میں افسر بننے کی اپنی جدوجہد کو کتاب کی شکل میں پیش کیا ہے۔ اس کتاب سے متاثر ہو کر بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے بارہویں فیل بنائی جو سپر ہٹ رہی۔

منوج کمار شرما کا کہنا ہے کہ وہ بھی کسی سے کوئی مالی فائدہ نہیں لیتے اور نہ ہی تحائف قبول کرتے ہیں اور ان کی اہلیہ بھی اسی مزاج کی ہیں۔

منوج کمار نے آئیڈیاز آف انڈیا سمٹ کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری زندگی میں سادگی ہے۔ ہم سالگرہ اور شادی کی سالگرہ پر بھی ایک دوسرے کو تحائف نہیں دیتے بلکہ صرف محبت کے خطوط لکھتے ہیں۔

ایسا نہیں ہےکہ منوج کمارشرمااو ‘بارہویں فیل’ سے کچھ نہیں ملا۔ انکاکہنا ہےکہ ملک بھر کےلوگ انہیں پہچانتے ہیں۔ نئی نسل ان سے بہت متاثر ہے اور انہیں خط لکھتی ہے۔

ایک نوجوان نے لکھا کہ اس کے والد اس کی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے تھے لیکن انہیں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ فلم دیکھنے کے بعد نوجوان نے اپنے والد کو گلے لگایا اور ان کی جدوجہد پر مبارکباد دی۔

منوج کمار شرما کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو اس فلم کے ذریعے کچھ بننے، کچھ کرنے کی ترغیب ملی ہے۔ یہ اس فلم کی سب سے بڑی کمائی ہے۔

Leave a reply