فلسطینی مشن نے شہباز شریف کے فلسطین سے متعلق بیان کو سوشل میڈیا پر اجاگر کردیا

0
0
فلسطینی مشن نے شہباز شریف کے فلسطین سے متعلق بیان کو سوشل میڈیا پر اجاگر کردیا

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین اور غزہ کے حوالے سے کی گئی گفتگو کو فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمایاں کیا ہے۔

فلسطینی مشن نے وزیراعظم کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں کو درپیش مشکلات اور غزہ کی صورتحال کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے فلسطینی بچی ہند رجب کا ذکر بھی کیا، جس کے واقعے کو انہوں نے گزشتہ برس بھی اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھایا تھا۔

شہباز شریف نے غزہ میں ایک اور کم سن بچی وفا عقیلہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا اسکول جانے کا پہلا دن ہی اس کی زندگی کا آخری دن ثابت ہوا۔

وزیراعظم نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا غزہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو بھی دنیا کے دوسرے بچوں کی طرح زندگی گزارنے، مستقبل بنانے اور خواب دیکھنے کا حق حاصل نہیں؟

فلسطینی مشن کی جانب سے وزیراعظم کے ان خیالات کو سوشل میڈیا پر نمایاں کیے جانے سے ان کے خطاب میں فلسطین کے حوالے سے کیے گئے مطالبات اور انسانی صورتحال پر تشویش ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے۔

Leave a reply