
ہاٹ لائن نیوز : معروف اداکارہ، ٹی وی پریزینٹر اور سابق گلوکارہ فضا علی نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔ فضا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
سابق اداکارہ نے چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اور اس کا کیپشن دیا تھا کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
اداکارہ کہتی ہیں: خوشخبری! اپنے پرستاروں کی فرمائش پر میں ٹی وی پر واپس آگئی ہوں۔آپ کو میرا نیا روپ اور میرا نیا کردار آنے والے ڈرامے میں نظر آئے گا۔پرتپاک استقبال کا شکریہ۔
اداکارہ نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ یہ مختصر سین انکے آنےوالے کسی پروجیکٹ سے لیا گیا ہے۔









