فخر زمان نے فٹنس تنقید پر خاموشی توڑ دی

0
102
فخر زمان نے فٹنس تنقید پر خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس سے متعلق ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر 50 اوورز کی کرکٹ کے لیے فٹ نہیں تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فخر زمان نے بتایا کہ ان کی فٹنس کے حوالے سے عاقب جاوید کی رائے درست تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنی مکمل فٹنس بحال کرنے کے عمل سے گزر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سابق کرکٹر عبدالرؤف نے ان کی فیلڈنگ سے متعلق ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے مؤقف پر سوالات اٹھائے تھے۔
فخر زمان کے مطابق وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کر رہے ہیں اور جلد مکمل فارم میں واپس آنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a reply