غیرملکی جوڑےسےفون چھیننےوالےملزمان گرفتارنہ ہوسکے

ہاٹ لائن نیوز : سجاول کی سیر کے لیے آنے والے پولینڈ کےسیاح جوڑے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس پر ٹھٹھہ اور سجاول کے انچارج ڈی آئی بی کو معطل کیا گیا ہے۔
سجاول میں بائی پاس کے مقام پر غیر ملکی سیاحوں کےلٹنے کے واقعے کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار، وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کی ہدایات کے باوجود انکا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
دریں اثناء واقعے کے بعد متاثرہ پولش سیاح جوڑے نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم اپنی سائیکلوں پر سجاول جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر لوگ آئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر ہمارے فون چھین لیے اور ہماری تلاشی لی۔
سیاح نے بتایا کہ اس نے مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اور ایس ایس پی آئے، پولیس نے ہمارا ساتھ دیا، ہمیں رہائش دی اور دوسرے فون بھی دئیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی مہمان نوازی کے مشکور ہیں اور پولیس کی کارکردگی سے خوش ہیں۔









