غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ، 4 صحافیوں سمیت 19 افراد جاں بحق

0
113
غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ، 4 صحافیوں سمیت 19 افراد جاں بحق

غزہ – اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 صحافیوں سمیت کم از کم 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حملہ پیر کے روز کیا گیا، اور اطلاعات کے مطابق اسپتال پر دو مرتبہ بمباری کی گئی۔

جاں بحق ہونے والے صحافیوں میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں سے وابستہ افراد شامل ہیں، جن میں ایک کیمرامین، دو رپورٹرز اور ایک فوٹو جرنلسٹ شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 244 ہو چکی ہے۔

تاحال اسرائیلی حکام یا فوج کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ میں جاری کشیدگی اور انسانی بحران پر عالمی برادری کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a reply