عید قربان سے پہلے پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ

عید قربان سے پہلے پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ
مومن آباد کی رہائشی بسمہ نے عدالت میں درخواست دائر کی ہ، جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایس۔ ایچ۔ او انور معراج کی سربراہی میں پولیس اہلکار ان کے گھر بغیر وارنٹ کے داخل ہوئے اور دس سے زائد بکرے، سونا اور نقدی لوٹ کر لے گئے، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ اہلخانہ کو ڈرا دھمکا کر پنجاب پولیس نے قربانی کے لئے گھر میں موجود بکرے بھی نہیں چھوڑے، سٹی کورٹ نے پولیس کے رویئے پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’یہ عمل قانون سے انحراف اور شہریوں کی عزت کو پامال کرتا ہے۔‘
عدالت نے ڈی۔ آئی۔ جی ویسٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایس۔ ایس۔ پی رینک کے افسر سے انکوائری کرائیں اور بتائیں کہ پولیس قانونی طور پر گھر میں داخل ہوئی کہ نہیں، گھر والوں کا کیا نقصان ہوا اور بکرے کہاں گئے؟ عدالت نے ہدایت ہدایت جاری کی کہ عیدالاضحیٰ سے پہلے انکوائری مکمل کر کے رپورٹ چھ جون کو عدالت میں پیش کی جائے۔









