ورلڈ کپ: پاکستانی صحافی بھارت روانہ

0
83

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز)بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے پاکستانی صحافیوں کو کرکٹ ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے ویزے ملنا شروع ہوگئے۔ صحافیوں کا پہلا گروپ جمعہ کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گیا ہے۔

بھارتی حکومت کرکٹ ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے میں تذبذب کا شکار تھی ، تاہم نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی حکومت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 200 پاکستانی صحافیوں نے ورلڈ کپ میچز کی کوریج کے لیے آئی سی سی کو درخواست دی تھی تاہم صرف 45 پاکستانی صحافیوں کو ہی ایکریڈیٹیشن لیٹر دیے گئے۔ ان صحافیوں نے بھارتی ویزوں کے لیے اپلائی کیا لیکن ورلڈ کپ کے میچز شروع ہونے کے باوجود بھارتی حکومت پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے گریزاں نظر آئی۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے چارج ڈی افیئر اعزاز خان نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا۔ ان کی کوششوں سے بھارتی حکومت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔ جمعہ کو پاکستانی صحافیوں کا پہلا گروپ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوا تھا ۔

Leave a reply