عمر رسیدہ افراد کے لیے موسیقی کس قدر مفید؟

0
56

ہاٹ لائن نیوز : ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بڑی عمر کےافرادکی اکثریت کا خیال ہے کہ ان کے لیے تفریح ​​سے زیادہ موسیقی اہم ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن کے صحت مند بڑھاپے کے سروے کے نئے نتائج کے مطابق 50 سے 80 سال کی عمر کے 75 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ موسیقی ذہنی تناؤ کو دور کرتی ہے، جبکہ 65 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ موسیقی ان کی دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔

مزید برآں، 41 فیصد لوگوں نے کہا کہ موسیقی ان کے لیے بہت اہم ہے، جب کہ 48 فیصد نے کہا کہ موسیقی ان کی زندگی میں صرف قدرے اہم ہے۔

پروفیسر جوئل ہاویل نے کہا کہ موسیقی میں زندگی کو بامعنی اور خوشگوار بنانے کی صلاحیت ہے۔ یہ انسانی وجود کے تانے بانے میں بُنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی صحت کے بہت سے مسائل پر نمایاں اثر ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محققین جانتے ہیں کہ موسیقی بلڈ پریشر اور ڈپریشن پر مثبت اثرات سے منسلک ہے۔

Leave a reply