عروسی جوڑا خریدنے گئی دلہن کفن پہن کر واپس آگئی

0
177
عروسی جوڑا خریدنے گئی دلہن کفن پہن کر واپس آگئی

ہاٹ لائن نیوز : مصر کے شہر القوسیہ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 13 افرادہلاک ہوگئے ، جن میں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہن بھی شامل ہے جواپنے لیے شادی کا جوڑا خریدنے جارہی تھی ۔

القوسیہ شہر کے ایک علاقے میں “پیٹرا اشراف” کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ محلے کے لوگ دلہن کے گھر کو سجانے میں مصروف تھے کہ حادثے کی خبر نے انہیں رنجیدہ کردیا۔

26 سالہ پیٹرا اشراف آنکھوں میں مستقبل کے خواب لیے عروسی جوڑا خریدنے گئی، نہ جانے آنے والے لمحات میں اس کے لیے کیا لکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق منی بس آسیوٹ شہر کے نواحی علاقے میں پہنچی تھی کہ اچانک سیمنٹ کی بوریوں سے لدا ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور منی بس سے ٹکرا گیا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ منی بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں پیٹرا اشراف بھی شامل تھیں، جو اپنے لیے عروسی لباس نہ خرید سکیں، لیکن کفن میں لپٹی گھر پہنچ گئیں۔

Leave a reply