عدالت نے کسے مجرم قرار دےدیا

0
48

ہاٹ لائن نیوز : اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے کہا کہ پائی رولیسس پلانٹ تو کام کر ہی نہیں سکتے ،آپ انہیں مسمار کر دیں،سارے مل کر اس عدالت کو صفر کر دیتے ہیں،یہ سارے سیکٹری، محکمہ موسمیات والے آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

عدالت نے ٹائر جلانے والے پلانٹ کی بجلی بحال کرنے پر اظہار برہمی کیا ۔

جسٹس نے کہا کہ میں ڈی جی ای پی اے کے حوالے سے اینٹی کرپشن کو انکوائری بھیج رہا ہوں ، یہ اس طرح باز نہیں آئیں گے، یہ مجرم ہیں،میں کچھ کیسوں میں مثال بنانا چاہتا ہوں، پائی رولیسس پلانٹ نہیں چل سکتے، یہ افسران اپنے کام کے علاؤہ باقی سب کام کرتے ہیں،اگر انہیں کہا جائے کہ کسی بندے کو اٹھا لیں، وہ کام یہ لوگ کر لیں گے، گالف کورس میں بہت پانی صرف ہوتا ہے، وہ گراؤنڈ واٹر استعمال کرتے ہیں چند لوگوں کے لیے لاہور کا پانی نہیں لیا جا سکتا ، کیا پی ایس ایل یہاں سے چلا گیا ہے ؟

وکیل جوڈیشل کمیشن نے جواب دیا کہ جی، چلا گیا ہے، جس پرجسٹس شاہد کریم نےکہا کہ شکر ہے، لاہور کی جان چھوٹی،

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہم نے پانی کو بچانا ہے، آنے والے وقت میں واسا کا سب سے اہم کردار ہے۔

معاون وکیل نے عدالت میں بتایا کہ اس ہفتے میں ہم نے 555 روف ٹاپ کر درخت لگائے ہیں ۔

عدالت نے حکم دیا کہ ہر ہفتے 2 سے 3 تعلیمی اداروں کے بچے ایک مخصوص علاقے کی صفائی کریں ، یہ بہت اچھا ہوگا، بچوں کو احساس ہوگا کہ ان کے گھر سے باہر بھی ان کا گھر ہے۔

Leave a reply